موصل آپریشن سے مقامی عوام شدید متاثر

بتایا گیا ہے کہ   موصل آپریشن ، زور پکڑنے والے اور شہر کو دو حصوں میں منقسم کرنے والے  دریائے دجلے  کی  جانب  بڑھ رہا ہے

622973
موصل آپریشن سے مقامی عوام شدید متاثر

17 اکتوبر  سے     دہشت گرد تنظیم داعش  کے  خلاف  شروع کردہ    موصل آپریشن  تا حال جاری ہے۔

موصل  اور گرد و نواح کے علاقوں میں  ہونے والی جھڑپوں سے راہ فرار اختیار کرنے والے عراقی شہریوں کو  موسم  کی تبدیلی  کے باعث  شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر عراقی   قوتوں نے اعلان کیا ہے کہ الا آقا  محلے کو  مکمل  طور پر داعش سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ   موصل آپریشن ، زور پکڑنے والے اور شہر کو دو حصوں میں منقسم کرنے والے  دریائے دجلے  کی  جانب  بڑھ رہا ہے۔

عراقی فوجی دستے    خود کش حملوں اور داعش کی  جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں   کی بنا  پر قدرے سست  روسی سے پیش قدمی  کر پا رہے ہیں۔

ابتک شہر کے تقریباً  تیس فیصد کو  داعش سے قبضے سے نجات مل سکی ہے ۔

جھڑپوں  والے علاقوں سے   راہ فرار اختیار کرتے ہوئے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچانے والے موصل کے  مکین      کٹھن حالات میں  زندہ رہنے کی کوشش میں ہیں۔ مہاجر کیمپوں  میں حالات کافی   ناسازگار ہیں۔



متعللقہ خبریں