حلب میں شامی بمباری سے 45 شہری جاں بحق

شام کے شہر حلب میں شامی طیاروں کی بمباری سے 45 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

622243
حلب میں شامی بمباری سے 45 شہری جاں بحق

شام کے شہر حلب میں شامی طیاروں کی بمباری سے 45 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی سول ڈیفنس کے مطابق جنگی طیاروں نے شہر سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے 45 افراد کو ہلاک کر دیا ہے اور ہلاک شدگان میں  زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 اقوام متحدہ کے سفیر برائے انسانی حقوق اسٹیفن اوبرائن نے سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ شام کے شہر حلب کا محاصرہ ختم کرایا جائے  کیونکہ نہتے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے حلب کا محاصرہ ختم کرنا بے حد ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی بڑے انسانی بحران کے رونما ہونے سے پہلے مشرقی حلب میں جنگ بندی  کرواتے ہوئے  علاقے میں  انسانی امداد پہنچائی جائے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام فریق اور عالمی طاقتیں حلب کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں گی ۔ دریں اثنا  ء مشرقی حلب سے اب تک 25 ہزار شہری نقل مکانی کر چکے ہیں ۔



متعللقہ خبریں