موصل سے منسلک گاوں کو ترک ہلال احمر کا امدادی ہاتھ
ترک ہلال احمر نے موصل کے قصبے باشیقہ سے منسلک فضیلہ گاؤں کے مکینوں کو خوردنی و سردیوں کے استعمال کی اشیاء فراہم کی ہیں
619600
عراقی شہر موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے پر مبنی آپریشن کے شروع ہونے والے 17 اکتوبر سے ابتک سب سے زیادہ انسانی امداد ترکی نے فراہم کی ہے۔
ترک ہلال احمر نے موصل کے قصبے باشیقہ سے منسلک فضیلہ گاؤں کے مکینوں کو خوردنی و سردیوں کے استعمال کی اشیاء فراہم کی ہیں۔
علاقے کو اب تک 128 ٹریلروں پر مشتمل انسانی امداد کی ترسیل کی گئی ہے۔
اس امداد کو وصول کرنے والے دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ سات دنوں سے گاؤں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے، جس بنا پر ہم سردی سے بچنے کے امکانات سے محروم ہیں۔ تا ہم ترک ہلال احمر ہر وقت ہماری مدد کو پہنچ جاتا ہے۔ جس پر ہم ترک حکومت کے شکر گزار ہیں۔