کویت کاامریکا سے 28 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ

کویت نے امریکا سے 5 ارب ڈالر کے 28 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

614680
کویت کاامریکا سے 28 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ

کویت نے امریکا سے 5 ارب ڈالر کے 28 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

کویت کے وزیردفاع اور نائب وزیراعظم شیخ خالد الجراح  نے کہاہے کہ ان کے ملک کا امریکا کے ساتھ 5 ارب ڈالرز کے اسلحے کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت کویت امریکا سے 28 ایف 18 لڑاکا طیارے خریدے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور کویت کے درمیان طے پانے والا معاہدہ یکدم نہیں ہوا بلکہ ایک طویل مذاکراتی عمل کے بعد یہ معاہدہ عمل میں آیا ہے۔

دوسری جانب کویتی وزیر دفاع نے ان رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے کہ امریکا نے کویت کو 10 ارب 10 کروڑ ڈالرز مالیت کے 40 ایف 18 جیٹ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں