شام میں بچوں کے اسپتال پر بمباری  5 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

شام میں بچوں کے اسپتال پر فضائی بمباری سے 5 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

612369
شام میں بچوں کے اسپتال پر بمباری  5 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

 

شام میں بچوں کے اسپتال پر فضائی بمباری سے 5 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

شام کے شہر حلب میں سرکاری اور روسی طیاروں نے باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی علاقے میں واقع ایک اسپتال ، بلڈ بینک اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاتم کا کہنا ہے کہ طیاروں کی بمباری سے اسپتال پوری طرح تباہ ہوگیا ہے تاہم انہوں نے بمباری کے بعد بھی طیاروں کی مسلسل پروازوں اوردوبارہ حملے کے پیش نظر اسپتال کے تہہ خانے میں پناہ لے رکھی ہے اور تاحال وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔

حلب کے شہری دفاع اور شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبررویٹری نے اسپتال پر بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں میزائل اور بیرل بم برسائے گئے اور توپ خانے کی مدد سے بھی متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ شام میں گزشتہ 5  برس سے جاری لڑائی میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں