یمن: اتحادی طیاروں کے حملے میں 43 افراد ہلاک

یمنی علاقے الحدیدہ کی جیل پر کیے گئے اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں کم از کم 43 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں

599760
یمن: اتحادی طیاروں کے حملے میں 43 افراد ہلاک

یمنی علاقے الحدیدہ کی جیل پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں کم از کم 43 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فضائی حملے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کیے۔

بتایا گیا ہےکہ حملے کے وقت جیل میں 84 قیدی موجود تھے۔

حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق طبی حلقوں کے علاوہ ہلاک ہونے والے قیدیوں کے رشتہ داروں نے بھی کی ہے۔

 یاد رہے کہ  الحدیدہ پر یمن کے حوثی شیعہ باغی کنٹرول رکھتے ہیں۔

 ان حملوں پر سعودی اتحاد کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ  یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز کی ایک رہائشی عمارت پر ایک روز قبل کیے گئے حملے میں سترہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔



متعللقہ خبریں