یمن، تازہ جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک

طائز میں  فریقین کے درمیان جھڑپ   میں حوثیوں کے  7 جبکہ  حکومت نواز قوتوں  کے  5  افراد  ہلاک ہو گئے ہیں

599459
یمن، تازہ جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک

یمن میں  حکومت   کی حامی  عوامی مزاحمتی قوتوں اور حوثیوں کے درمیان  تصادم اور  حوثی عسکریت پسندوں کے  شہری    رہائشی علاقوں پر   حملوں کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت  13 افراد ہلاک جبکہ  5 بچے زخمی  ہو گئے۔

ملکی انتظامیہ     سے  وابستہ قوتوں نے ایک تحریری اعلامیہ  میں واضح کیا ہے کہ طائز میں  فریقین کے درمیان جھڑپ   میں حوثیوں کے  7 جبکہ  حکومت نواز قوتوں  کے  5  افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب  فوج سے منسلک   پریس مرکز کے  تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  سعودی عرب کی قیادت کی  اتحادی قوتوں کے طیاروں نے دارالحکومت صناء   کے مشرقی علاقے  نہم   میں   حوثیوں کے اہداف پر فضائی   کاروائی کی  ہے،  جس دوران    لوگوں کی بھاری تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے، مزید برآں حوثیوں کی   پانچ گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں