اسکول پر حملہ اگر دانستہ ہے تویہ جنگی جرم ہوگا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون  نے کہا ہے کہ شام میں اسکول پر حملہ اگر دانستہ حرکت ہے تو اسے جنگی جرم ماننا پڑے گا

598679
اسکول پر حملہ اگر دانستہ ہے تویہ جنگی جرم ہوگا: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون  نے گزشتہ روز شام میں اسکول پر ہونے والے فضائی حملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے جس میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل  تھے۔ 
 بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ دانستہ حرکت ہے تو  اسے جنگی جرم ماننا پڑے گا۔

 دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ ابھی تک ہمیں یہ  نہیں معلوم  کہ آیا اسد حکومت یا روسیوں نے یہ فضائی حملہ کیا ہے لیکن ہمیں یہ معلوم ہے کہ حملہ کرنے والا اِنہی میں سے کوئی ایک ہے۔

تاہم، روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان اگورکوناشنکو نے کہا ہے کہ بتائے گئے وقت پر روسی لڑاکا طیارے مذکورہ  اسکول  پر محو پرواز نہیں  تھے۔



متعللقہ خبریں