حلب پر روسی اور اسد قوتوں کی بھاری بمباری سے 49 افراد ہلاک

امدادی ٹیمیں  بڑے محدود امکانات کے ساتھ  تباہ ہونے والی عمارتوں سے  زخمیوں کو نکالنے کی کوشش میں ہیں

591148
حلب پر روسی اور اسد قوتوں کی بھاری بمباری سے 49 افراد ہلاک
halep.jpg

شامی شہر   حلب میں   ملکی انتظامیہ کے زیر محاصرہ  علاقے پر   فضائی حملے میں 49 افراد ہلاک ہو گئے۔

حلب میں  سول  دفاعی   افسر نجیب  انصاری نے اناطولیہ ایجنسی   کے  نمائندے   کو بیان  دیتے ہوئے  ہے کہ  روسی اور اسد انتظامیہ کے لڑاکا طیاروں نے  حلب   میں انتظامیہ مخالف گروہوں کے  زیر  کنٹرول  علاقوں    پر بمباری کی  ہے۔

اس دوران  49 افراد کے ہلاک  اور  113 کے زخمی ہونے   کی وضاحت کرنے والے  انصاری نے بتایا ہے کہ   امدادی ٹیمیں  بڑے محدود امکانات کے ساتھ  تباہ ہونے والی عمارتوں سے  زخمیوں کو نکالنے کی کوشش میں ہیں۔

انہوں نے  یہ بھی بتایا کہ   حلب پر اس سے پیشتر بھی   وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچانے والے   بموں کا نشانہ   بنایا گیا تھا۔   خاصکر روسی     جنگی طیارے جدید  بموں کا استعمال  کر رہے ہیں۔ کیونکہ اس سے قبل کے بموں سے  5 تا 7 میٹر  کا زمین   میں گڑھا پیدا ہوجاتا تھا تو اب  دس  میٹر سے بھی گہرے گڑھوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

انصاری نے مزید  بتا یا کہ روسی اور اسد انتظامیہ کی قوتوں کی   متواتر       بمباری    کا سامنا  کرنے والے      حلب  کے  مخالفین  کے زیر ِ کنٹرول محلوں میں انسانی بحران   کا مشاہد ہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں