عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک بار پھر خون کی ہولی

بغداد میں تین مختلف حملوں میں ایک بڑی تعداد میں انسانوں کی ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں

590283
عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک بار پھر خون کی ہولی

عراقی دارالحکومت  3 حملوں سے  لرز اٹھا۔

ان حملوں میں تقریباً 55 افراد لقمہ  اجل بن گئے۔

عراقی دارالحکومت بغداد   کے محلے  الا شعب  میں  میں  ایک خود کش حملہ کیا  گیا،  حملہ آور نے    یوم  عاشور کی رسومات  سر انجام دیے  جانے والے ایک خیمے کو نشانہ بنایا۔

اس  حملے میں  41 افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے،  داعش نے اس حملے کی ذم داری اپنے سر لی ہے۔

بغداد کے شمالی علاقے میں ایک پولیس   چوکی پر  حملے  میں 8 پولیس  اہلکار ہلاک اور  10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکومت  کے حمایتی ایک سنی لیڈر کے  مکان   پر مسلح حملے میں ایک عورت اور تین بچے جان بحق ہو گئے۔

خیال رہے کہ سیکورٹی کا فقدان ہونے والے   بغداد میں اکثر   پر تشدد واقعات  رونما  ہوتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں