رفاح چوکی دو دن کے لیے کھلی رہے گی، فلسطین

چوکی سے 4 ہزار مریضوں سمیت  25 ہزار  افراد     گزرنے کے منتظر ہیں اور  یہ چوکی آئندہ بدھ کے روز  بھی کھولی   جائیگی

590211
رفاح چوکی دو دن کے لیے کھلی  رہے گی، فلسطین

مصر  نے  رفاح سرحدی  چوکی کو دو روز  کی مدت کے لیے  دو طرفہ طور پر کھول دیا ہے۔

غزہ  کے داخلی امور   کے دفتر نے    اعلان کیا ہے کہ   مصری انتظامیہ نے آج صبح سے   رفاح سرحدی چوکی کو     دو طرفہ  طور پر کھولتے ہوئے  وہاں پر منتظر  فلسطینیوں کو آمدورفت کا موقع  فراہم  کیا ہے۔

اس چوکی سے دو روز تک   طالب علم،  مریض،  اقامہ   نہ ہونے اور غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل افراد  گزر سکیں  گے۔

یہ  بھی واضح کیا گیا ہے کہ    چوکی سے 4 ہزار مریضوں سمیت  25 ہزار  افراد     گزرنے کے منتظر ہیں اور  یہ چوکی آئندہ بدھ کے روز  بھی کھولی   جائیگی۔

خیال رہے  کہ   مصری انتظامیہ   تین جولائی  2013   کی فوجی بغاوت کے بعد سے    بند کردہ رفاح چوکی کو   گاہے بگاہے  قلیل مدت کے    لیے کھولتی  رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں