بحیرہ قلزم میں امریکی بیڑے پر حملہ قابل مذمت ہے: متحدہ عرب امارات

اماراتی وزارت خارجہ اور وزارت عالمی تعلقات  نے اپنے تحریری اعلامیئے میں یمن کے ساحل کے قریب ہونے والے اس حملے  کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ حملہ  عالمی  جہاز رانی پر  کاری ضرب ہے

586883
بحیرہ قلزم میں امریکی  بیڑے پر حملہ قابل مذمت ہے: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے  بحیرہ قلزم میں   امریکی جنگی  جہاز پر حملے کی مذمت کی ہے۔

 اماراتی  وزارت  خارجہ اور  وزارت    عالمی تعلقات  نے اپنے تحریری  اعلامیئے میں    یمن کے ساحل کے قریب   ہونے والے اس حملے  کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ حملہ  عالمی  جہاز رانی پر  کاری ضرب ہے۔

 اعلامیئے میں  کہا گیا ہے کہ  اس طرح کے حملے عالمی سلامتی   اور استحکام  کےلیے خطرہ ہیں  جن کے ذمہ دار عناصر کے خلاف عالمی سطح پر  کاروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جیف ڈیوس   نے  واضح کیا تھا کہ  یمن  میں حوثیوں کے زیر کنٹرول  علاقوں سے   امریکی بحری جہاز   کے موجود علاقے پر دو میزائل داغے  گئے تھے    جس کے جواب  میں حوثیوں نے  اس واقعے   کی تردید کی تھی ۔



متعللقہ خبریں