شہریوں کی ہلاکت نے ہمیں دہشت زدہ کر دیا ہے۔ سٹیفن او برین

یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی حامی اعلیٰ سطحی حکام کی شرکت سے محفل اعزاء  کے انعقاد کی عمارت پر فضائی حملے کے نتیجے میں  140 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی

585818
شہریوں کی ہلاکت نے ہمیں دہشت زدہ کر دیا ہے۔ سٹیفن او برین

یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی حامی اعلیٰ سطحی حکام کی شرکت سے محفل اعزاء  کے انعقاد کی عمارت پر فضائی حملے کے نتیجے میں  140 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ذمہ دار  نائب سیکرٹری جنرل  اور ہنگامی صورتحال کے کوآرڈینیٹر سٹیفن او برین نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت نے ہمیں دہشت زدہ کر دیا ہے۔

او برین نے کہا ہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا کہ جب ہزاروں افراد محفل اعزاء میں شرکت کے لئے عمارت میں موجود تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مذموم حملہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

او برین نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کھلا ہے اور جنگی فریقین کو شہری اور فوجی اہداف میں تفریق کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کروانے اور شہری علاقوں میں حملوں کو بند کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینل المسیرہ  کے مطابق حوثیوں اور معزول لیڈر علی عبداللہ صالح کے زیر کنٹرول علاقے صنعا میں حوثی حامی وزیر خارجہ جلال الوشان کے والد بھی محفل اعزاء میں شامل تھے اور یہ کہ حملہ سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز کی طرف سے کیا گیا ہے۔

تاہم کولیشن فورسز نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ حملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی فضائی حملے کی مذمت کی ہے اور تمام فریقین سے جھڑپوں کو روکنے کے معاہدے پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں