اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا

اسرائیلی پولیس   کے ترجمان  نے  ایک تحریری اعلامیہ میں   بتایا ہے کہ   28 سالہ فلسطینی نوجوان   پولیس  کی    گولی سے اپنی  جان سے  ہاتھ دھو بیٹھا ہے

580673
اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا

 

دریائے اردن کے  مغربی کنارے پر  ایک    فلسطینی شہری  اسرائیلی پولیس    کی فائرنگ سے    جان بحق ہو گیا ہے۔

 اسرائیلی پولیس   کے ترجمان  نے  ایک تحریری اعلامیہ میں   بتایا ہے کہ   28 سالہ فلسطینی نوجوان   پولیس  کی    گولی سے اپنی  جان سے  ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

ترجمان نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ       کیفر   اکاب  قصبے سے  تعلق  رکھنے والے مقتول نے      قلندیہ    چیک پوسٹ پر  ایک   سیکورٹی اہلکار کو چاقو   کے وار سے زخمی کیا تھا۔

اس  واقع کی تفتیش شروع کر دی  گئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت سے جاری کردہ  اعلامیہ  میں        بھی مذکورہ فلسطینی  شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی قوتوں کے  "چاقو کے وار "  کے دعوووں کے ساتھ  فلسطینیوں کو ہلاک  کرنے کے واقعات  میں   اضافہ باعث توجہ ہے۔



متعللقہ خبریں