اردن کے معروف مصنف ناہض حتر کو ایک مسلح حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناہض حتر پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک طنزیہ کارٹون شیئر کیا تھا اور اس حوالے سے ان کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری تھی

576756
اردن کے معروف مصنف ناہض حتر کو ایک مسلح حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

اردن کے معروف مصنف ناہض حتر کو ایک مسلح حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس مصنف کو ایک عدالت کے باہر قتل کیا گیا۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناہض حتر پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک طنزیہ کارٹون شیئر کیا تھا اور اس حوالے سے ان کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری تھی۔

ناہض حتر کو اگست کے مہینے میں توہینِ مذہب کے الزام میں پندرہ روز کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ناہض حتر کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حملہ آور نے حتر کو تین گولیاں ماریں، جب کہ اس حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔



متعللقہ خبریں