مصر: 10 ملزمین کو عمر قید کی اور 17 کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی

مصر میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ  فوجی عدالتی کاروائی  کا سامنا کرنے والے ملزمین میں سے 10 کو عمر قید اور 17 کو دس دس سال سزائے قید کا حکم سنایا گیا

574989
مصر: 10 ملزمین کو عمر قید کی اور 17 کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی

مصر میں تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ  فوجی عدالتی کاروائی  کا سامنا کرنے والے ملزمین میں سے 10 کو عمر قید اور 17 کو دس دس سال سزائے قید کا حکم سنایا گیا ہے۔

36 ملزمین کے وکلائے صفائی وفد  میں سے وکیل ہمدان شراب نے کہا ہے کہ 14 اگست 2013 کو النہدہ اور رابعتہ العدویہ  اسکوائروں کے مظاہروں  میں مداخلت کے بعد تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے   ملزمین کو اسماعیلیہ میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

ہمدان نے کہا کہ  عدالت میں عدم موجودگی کے دوران عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے 10 ملزمین کو عمر قید کی  اور 17 ملزمین کو دس دس سال قید  کی سزا سنائی گئی   جبکہ 9 ملزمین کو، جن میں سے 2 پر ان کی عدم موجودگی میں عدالتی کاروائی کی گئی، بری کر دیا گیا ہے۔

ہمدان  نے کہا کہ ملزمین پر 14 اگست 2013 کے النہدہ اور رابعتہ العدویہ اسکوائروں میں حملوں کے بعد شمالی ضلعے سینا سے منسلک شہر عارش  میں واقع سینٹ جارج  کلیسا کو نذر آتش کرنے کا الزام تھا اور مذکورہ فیصلے کے خلاف صفائی کی درخواست پیش کی جائے گی۔

ہمدان نے مزید کہا کہ ان ملزمین کو سال 2013 میں اگست کے اواخر سے ستمبر کے مہینے تک کے عرصے میں حراست میں لیا گیا اور  سال 2014 کے آغاز میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔

واضح رہے کہ مصر میں 3 جولائی کے مارشل لاء کے بعد دارالحکومت قاہرہ کے رابعتہ العدویہ اور النہدہ اسکوائروں کے مظاہروں   میں 14 اگست 2013 کو مصری سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد مظاہرین ہلاک  اور ہزاروں  زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں