داعش نے عراق میںِ کیمیائی ہتھیار استعمال کیے :امریکی دعوی

امریکی حکام  کا کہنا ہے کہ 'داعش' نے القیارہ فوجی اڈے  پر امریکی اور عراقیوں فوجیوں پر گزشتہ روز کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے

574761
داعش نے  عراق میںِ کیمیائی ہتھیار استعمال کیے :امریکی دعوی

امریکی حکام  کا کہنا  ہے کہ 'داعش' نے القیارہ فوجی اڈے  پر امریکی اور عراقیوں فوجیوں پر گزشتہ روز کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ داعش نے منگل کے روز شمالی عراق میں واقع فوجی اڈے پر کیمیائی اثرات کا حامل راکٹ فائر کیا تھا  جس  اڈے پر امریکی اور عراقی فوجی تعنیات ہیں۔

 معلوم  ہوا ہے کہ داغے جانے والے راکٹ کا معیار زیادہ بہتر نہیں تھا   ۔

 وزارت دفاع کے حکام نے بتایا کہ فوجی اڈے پر گرنے والے راکٹ کا معائنہ کرنے کے لئے فوجی ٹیم پہنچ گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں