عراق کے کئی دیہاتوں سے داعش کا صفایا
آپریشن میں داعش کے بعض دہشت گرد مارے گئے ، ان کی دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ 213 بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے
عراقی قوتوں اور قبائلی ملیشیاؤں کے انبار اور صلاحدین اضلاع میں جاری آپریشنز میں بھاری تعداد میں دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے نجات دلا دی گئی ہے۔
انبار میں الجزیرہ آپریشن کمانڈروں میں سے لیفٹنٹ جنرل قاسم الا محمدی نے اناطولیہ ایجنسی کیے نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی قوتوں اور ملیشیاوں نے البغدادی تحصیل کے شمال میں واقع الا زیرا اور حاجر الا کوثر گاؤں سمیت الا کوثریات دیہات کو داعش سے پاک کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں داعش کے بعض دہشت گرد مارے گئے ، ان کی دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ 213 بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
صلا احدین شہر میں بھی جاری فوجی کاروائی میں شرکت کرنے والے کیپٹن غزوان الا جبوری کا بھی کہنا ہے کہ صلاحدین شہر میں داعش کے آخری قلعے کی حیثیت رکھنے والے الا شرقت کے گردونواح پر قبضہ جما لیا گیا ہے۔