شام:حلب شہرپر روسی طیاروں کی بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

روسی  جنگی طیاروں نے  شامی شہر حلب  میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے پر حملہ   کیا جس میں 28 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے

567419
شام:حلب شہرپر روسی طیاروں کی بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

روسی  جنگی طیاروں نے  شامی شہر حلب  میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے پر حملہ   کیا جس میں 28 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں  متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

 دریں اثنا ،شامی  فوج کے ایک ہیلی کاپٹر   نے بھی السُکری  نامی علاقے   کی آبادی  پر  کلورین بم پھینکا جس سے تقریباً ایک سو بچے متاثر ہوئے ۔

  ترکی نے اس واقعے کی شدید مذمت  کرتےہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت شام کو   سلامتی کونسل کی  قراردادوں  2218 اور 2209  کا احترام   کرنا چاہیئے ۔

بیان میں مزید کہا گیا  کہ  عالمی برادری  عید  الالضحی  کی مناسبت سے حلب اور دیگر   شہروں میں جنگ بندی کےلیے کوششیں صرف   کرے  جس میں  حکومت ترکی بھی تعاون کےلیے تیار ہوگی ۔


ٹیگز: #شام , #روسی , #حلب

متعللقہ خبریں