شام میں کلورین گیس کے بموں سے متعدد افراد متاثر
اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں یہ واضح ہوا ہے کہ شامی فوج نے گزشتہ ماہ بھی کم از کم دو بار کلورین گیس کے بم استعمال کیے تھے
566885
شام میں بشار اسد کی انتظامیہ نے حلب کی تحصیل سوکیری پر کلورین گیس کے بم پھینکے ہیں۔
شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی جانب سے زہریلی گیس کے بم پھینکنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک سو زخمیوں کو عارضی اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں یہ واضح ہوا ہے کہ شامی فوج نے گزشتہ ماہ بھی کم از کم دو بار کلورین گیس کے بم استعمال کیے تھے۔
سن 1997 سے کیمیائی اسلحہ کے زمرے میں لی جانے والی کلورین گیس کے فوجی استعمال پر پابندی عائد ہے۔