روسی طیاروں کی شام کے اسپتال پربمباری

روسی جنگی طیاروں  نے  شامی شہر عدلیب   سے ملحقہ سراکیب  نامی قصبے  میں واقع الشفا٫ اسپتال پر بمباری کی جس سے ایک شخص ہلا ک ہوگیا

565183
روسی طیاروں کی شام کے اسپتال پربمباری

روسی جنگی طیاروں  نے  شامی شہر عدلیب   سے ملحقہ سراکیب  نامی قصبے  میں واقع الشفا٫ اسپتال پر بمباری کی۔

 اس حملے کے نتیجے میں  ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

بتایا گیا ہےکہ  روسی طیاروں نے  علاقے  باقی بچے اس ایک اسپتال کو بھی نہیں بخشا  جو کہ  آس پاس کے دیہاتوں کو بھی طبی سہولت فراہم کر رہا تھا جبکہ حملے کے بعد اسپتال کا کافی حصہ تباہ ہو گیا ہے۔

 واضح رہے کہ  روس،  شام  میں مداخلت کے وقت سے اب تک  عدلیب،حلب اور حامہ میں اقتدار مخالف گروہوں  کے زیر کنٹرول     علاقوں میں واقع اسکولوں،اسپتالوں  اور بازاروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں