شام: حسکہ شہر پر سرکاری فوج کا حملہ ،متعدد افراد ہلاک

شام کے شہر حسکہ میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج کے جنگی طیارے دو روز سے کرد علاقوں میں بمباری کر رہے ہیں جس میں 16 افراد  اور متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے  کی اطلاع ملی ہے

555540
شام: حسکہ شہر پر سرکاری فوج کا حملہ ،متعدد افراد ہلاک

شام کے شہر حسکہ میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج کے جنگی طیارے دو روز سے کرد علاقوں میں بمباری کر رہے ہیں جس میں 16 افراد  اور متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے  کی اطلاع ملی ہے۔

مبینہ طور پر صدر بشار الاسد کی افواج کی جانب کی جانے والی بمباری سے ہزاروں افراد نے اپنے گھروں سے نقل مکانی کی ہے۔

خیال رہے کہ حسکہ شامی کرد ملیشیا وائی پی جی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ایک بیان میں شامی فوج کا کہنا تھا کہ کرد جنگجوؤں کی جانب سے اشتعال انگیزی کا مناسب انداز میں جواب دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نے دو روز قبل زمین پر موجود اتحادی افواج کو شامی فوجوں کی بمباری سے بچانے اور ان کے وہاں سے انخلا کے لیے طیارہ بھیجا ہے۔

خیال رہے کہ وائی پی جی کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور وہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف سرگرم ہے تاہم حال ہی میں اس نے حسکہ صوبے میں کئی اضلاع میں حکومتی قبضہ ختم کیا ہے۔



متعللقہ خبریں