اقوام متحدہ،حلب میں فائَر بندی کی تجویز کا خیر مقدم

اقوام متحدہ نے شام کے حلب میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے روس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے اس جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے میں آسانی ہو جائے گی

555627
اقوام متحدہ،حلب میں فائَر بندی  کی تجویز کا خیر مقدم

 

اقوام متحدہ نے شام کے حلب میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے روس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے اس جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے میں آسانی ہو جائے گی۔
حلب اس وقت شام کی لڑائی کا اہم مرکز بنا ہوا ہے۔

 روس نے اس شہر میں عارضی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

 مشرقی حلب میں ہوائی حملے کی وجہ سے تباہ مکانوں کے ملبے سے گرد وغبار میں سے ایک بچے کو نکالے جانے اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیے جانے کے بعد جنگ بندی اور مصیبت میں پھنسے لوگوں کو امدادی سامان پہنچانے کی زیادہ ضرورت محسوس کی جانے لگی ہے۔
مغربی سفارت کاروں نے روس کے اس اعلان کا نگرانی کرنے کے ساتھ خیر مقدم کیا ہے۔

 انہوں نے جنگ بندی کے سلسلے میں حکومت روس  کے  ارادے پر بھی سوال اٹھائے ہی

ں۔ اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی  مستورا نے پہلے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔
اقوام متحدہ باغیوں کی جانب سے کنٹرول کئے جانے والے مشرقی حلب اور حکومت کے قبضے والے مغربی حلب میں میڈیکل اور دیگر سازوسامان پہنچانا چاہتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں