عراق: 4 دیہاتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا

عراق میں پیش مرگہ فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر کنٹرول شہر موصل کے علاقے حضر میں وسیع پیمانے کا آپریشن کر کے 4 دیہاتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا

551595
عراق: 4 دیہاتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا

عراق میں پیش مرگہ فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر کنٹرول شہر موصل کے علاقے حضر میں وسیع پیمانے کا آپریشن کر کے 4 دیہاتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

آپریشن میں پیش مرگہ فورسز نے بھاری اسلحے کے ساتھ شرکت کی اور اطلاع کے مطابق علاقے میں جاری آپریشن میں اس وقت تک کیرکش، ایبزاح، کریتاح اور تل حامد کے دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی کولیشن فورسز کے جنگی طیارےبھی آپریشن کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

جھڑپیں پوری شدت سے جاری ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں معلومات موجود نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں