سوڈان : سیلاب سے 76 افراد ہلاک درجنوں زخمی

سوڈان میں  شدید بارشوں   کے باعث سیلاب کی صورت حال  پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں  76 افراد ہلاک  اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں

545690
سوڈان : سیلاب سے 76 افراد ہلاک  درجنوں زخمی

سوڈان میں  شدید بارشوں   کے باعث سیلاب کی صورت حال  پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں  76 افراد ہلاک  اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

دریائے نیل  میں  پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے   جس سے  متعدد مکانات بھی زمین بوس ہو گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ سن 2013 میں بھی  ملک میں آنے والے سیلاب  کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک  اور 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے ۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  ملک میں بنیادی ڈھانچے کی کمیابی  کے باعث شدید بارشوں کے خلاف تدابیر اختیار کرنا مشکل ہوتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں