سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ فوجی افسر سمیت 7  اہلکارہلاک

یمن کی سرحد کے قریب سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں  فوجی افسر سمیت 7  اہلکار ہلاک ہوگئے۔

541865
سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ فوجی افسر سمیت 7  اہلکارہلاک

یمن کی سرحد کے قریب سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں  فوجی افسر سمیت 7  اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں یمن کی سرحد کے قریب باغیوں سے جھڑپ کے دوران فوجی افسر سمیت 7 فوجی اہلکار مارے گئے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ باغی یمن کی سرحد سے منسلک نجران شہر سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں سے باغیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد باغی مارے گئے اور ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

 دریں اثناء سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منصور ہادی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کا تجویز کردہ امن معاہدہ قبول کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے بعد یمن میں جاری تنازع کے حل کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

متعللقہ خبریں