ایران نے سعودی عرب سے خانہ کعبہ میں کرین کے حادثے اور منیٰ میں اژدھام کی وجہ سےہرجانہ طلب کرلیا

ایران کے حج اور  مذہبی امور کے وزیر   سعید  عہدی  نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے  آئندہ سال حج سے قبل   کرین کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد  کا خون بہاو اور ہرجانہ  ادا کرنے  کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن سعودی عرب نے ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں کی ہے

529974
ایران  نے سعودی عرب سے خانہ کعبہ میں کرین کے حادثے اور منیٰ میں اژدھام کی وجہ سےہرجانہ  طلب  کرلیا

ایران نے خانہ کعبہ میں کرین کے حادثے اور منیٰ میں ہجوم کی وجہ سے  ہلاک ہونے والے افراد  کی وجہ سے سعودی عرب سے ہرجانہ طلب کیا ہے۔

ایران  کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  کی خبر کے مطابق   حکومت ایران نے  سعودی عرب سے  ہرجانہ حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔

ایران کے حج اور  مذہبی امور کے وزیر   سعید  عہدی  نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے  آئندہ سال حج سے قبل   کرین کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد  کا خون بہاو اور ہرجانہ  ادا کرنے  کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن سعودی عرب نے ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں کی ہے۔

انہوں نے سعودی عرب سے فوری طور پر کیے گئے وعدوں  کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مکہ میں  11  ستمبر  2015  میں کرین کے حادثے میں  107 افراد ہلاک ہوگئے تھے  جبکہ اس  کے بعد   24 ستمبر  2015  کو منیٰ میں  اژدھام کی وجہ سے   769 افراد کچل  کر ہلاک ہوگئے تھے۔

ایران نے منیٰ میں اپنے 465 باشندوں کے ہلاک ہونے  کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں