لیبر مین ، یہودی  بستیوں کے قیام  کے کام کو جاری رکھنے کے معاملے میں پُر عزم ہیں

دہشتگردی کے خلاف دفاعی تدابیر اختیار کرنا کافی نہیں ہے، سانپ کے سر کو کاٹنا ضروری ہے۔ آوگڈور لیبر مین

525161
لیبر مین ، یہودی  بستیوں کے قیام  کے کام کو جاری رکھنے کے معاملے میں پُر عزم ہیں

اسرائیل  غیر قانونی یہودی بستیوں  میں اضافے کے معاملے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔

اسرائیل ریڈیو کی خبر کے مطابق لیبر مین ، یہودی  بستیوں کے قیام  کے کام کو جاری رکھنے کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔

اسرائیل  کے وزیر دفاع آوگڈور لیبر مین  نے کہا ہے کہ ہم،  یہودی آباد کاروں کے لئے نئے مکانات کی تعمیر کا کام پورے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ "دہشتگردی کے خلاف دفاعی تدابیر اختیار کرنا کافی نہیں ہے، سانپ کے سر کو کاٹنا ضروری ہے"۔

واضح رہے کہ اسرائیل  نے گذشتہ ہفتے الخلیل شہر میں، جہاں 2 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا گیا تھا ، 42 نئے یہودی  رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری دی تھی ۔

اس کے علاوہ بیت المقدس کے اطراف میں بھی 800 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھی۔

امریکہ،  یورپی یونین اور فلسطینی انتظامیہ سمیت  بعض ممالک نے یہودی بستیوں کے قیام کے موضوع پر اسرائیل کی مذمت کی تھی۔



متعللقہ خبریں