عراق، فوجی چھاونی پر خود کش حملہ
دھماکہ کافی شدت کا تھا جس بنا پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا احتمال موجود ہے
514439
عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع ایک فوجی چھاونی کے داخلی مقام پر خود کش بم حملے میں 4 فوجی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔
عراقی فوج کے ایک کیپٹن حسن الا نوفل کا کہنا ہے کہ دھماکہ کافی شدت کا تھا جس بنا پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا احتمال موجود ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔