حلب پر سرکاری ہیلی کاپٹروں کا حملہ،15 ہلاک متعدد زخمی

شامی فوج  کے ہیلی کاپٹروں  نے حلب  میں حکومت مخالف علاقوں  پر بیرل بموں  سے حملہ کیا  جس میں 15 شہری ہلاک اور درجنوں  زخمی ہو گئے

513324
حلب پر  سرکاری ہیلی کاپٹروں کا حملہ،15 ہلاک متعدد زخمی
rusya suriye abd.jpg

شامی فوج  کے ہیلی کاپٹروں  نے حلب  میں حکومت مخالف علاقوں  پر بیرل بموں  سے حملہ کیا  جس میں 15 شہری ہلاک اور درجنوں  زخمی ہو گئے۔

 حلب کی شہری دفاعی  تنظیم کے  اہلکار ابراہیم ابو لیث  نے  بتایا ہے کہ  سرکاری   ہیلی کاپٹروں نے حلب کے علاقے طارق الباب     پر بیرل بم پھینکے ۔

 ابو لیث  نے کہا کہ زخمیوں میں سے  چند کی حالت نازک ہے  جبکہ شہر  میں اس حملے سے کافی مالی نقصان  بھی ہوا ہے۔

 دریں اثنا ، امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگون   کے ایک  اہلکار کا کہنا ہے  کہ  روسی جنگی طیاروں  نے جنوبی شام کے علاقے الطنف کے قریب  مخالفین  اور داعش مخالف  دستوں کو نشانہ بنایا ہے  جو کہ قابل تشویش ہے اور امید ہے کہ روس  اس حملے کی وضاحت بیان  کرے گا۔



متعللقہ خبریں