ایران  فٹبال فیڈریشن کے ریفری شام میں جھڑپ کے دوران ہلاک

ایران فٹبال فیڈریشن کے ریفریوں میں سے مہدی تہماسبی، پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی طرف سے شام میں ایک جھڑپ میں شامل ہوئے جس کے دوران انہیں ہلاک کر دیا گیا ہے

510624
ایران  فٹبال فیڈریشن کے ریفری شام میں جھڑپ کے دوران ہلاک

ایران  فٹبال فیڈریشن کے ریفریوں میں سے مہدی تہماسبی، پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی طرف سے شام میں ایک جھڑپ  میں شامل ہوئے جس کے دوران انہیں  ہلاک کر دیا گیا ہے۔

فیڈریشن کی انٹر نیٹ سائٹ سے شائع کردہ تعزیتی پیغام کے مطابق تہماسبی ایران کے صوبہ قُم میں فٹبال ریفری کی خدمات سرانجام دیتے تھے اس کے علاوہ وہ پاسداران انقلاب  اسلامی کے بھی رکن  تھے ۔ وہ شام کے شہر حلب میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی  کی فوج  سے منسلک سعید شاملو  نامی ایک ریٹائرڈ فوجی  کو جھڑپوں کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسد انتظامیہ  نے لازکئیہ کے دیہی علاقے بائر بجاک ترکمان  میں بھاری  جھڑپوں کا آغاز کروا دیا ہے۔

انتظامی فورسز صبح  سے مخالفین کے زیر کنٹرول دیہاتوں پر مارٹر گولے اور میزائل برسا رہی ہیں۔

ترکی کی سرحد سے قریبی علاقے یامادی اور کیلیز  کو زیادہ ہدف بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں کثیر تعداد میں گھروں اور مہاجر   خیموں کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکوں کی آوازیں  ترکی کی شام کے ساتھ سرحدی تحصیل یائیلا داع سے بھی سنائی دے رہی ہیں اور بمباری کی وجہ سے بننے والے دھوئیں کے بادل ترکی سے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں