فلوجہ سے ہجرت کرنے والے افراد کی  تعداد 3708 تک پہنچ گئی

عراق  کے شہر فلوجہ کو دہشت گرد تنظیم  داعش کے قبضے سے واگزار کروانے کے لیے  بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ۔

509736
فلوجہ سے ہجرت کرنے والے افراد کی  تعداد 3708 تک پہنچ گئی

عراق  کے شہر فلوجہ کو دہشت گرد تنظیم  داعش کے قبضے سے واگزار کروانے کے لیے  بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ۔

فوجی کاروائیوں کی وجہ سے اس شہر سے دیگر محفوظ  علاقوں میں ہجرت کرنے والے افراد کی  تعداد 3708 تک پہنچ گئی ہے ۔اقوام متحدہ سے وابستہ مہاجرین کی عالمی تنظیم اور صحت کی عالمی تنظیم  کیطرف سے گزشتہ ہفتے جاری اعلان میں بتایا  گیا ہے کہ فلوجہ  میں جھڑپوں کیوجہ سے 50 ہزار افراد علاقے سے باہر نہیں جا سکے تھے ۔ عراقی فوج، پولیس ،شعیہ ملیشیاؤں پر مشتمل حشدی شابی اور سنی قبیلوں نے داعش کے زیر کنٹرول فلوجہ کو واپس لینے کے لیے 23 مئی سے مشترکہ کاروائی شروع کی تھی ۔ داعش نے  موصل کے بعد 2014 میں سنیوں کے شہر  فلوجہ پر قبضہ کر لیاتھا ۔

متعللقہ خبریں