یمنی طرفین کے اٹل مطالبات مسئلے کے حل میں معاون ثابت نہیں ہوں گے، شیخ احمد

یمنی عوام  کا بنیادی  مطالبہ  سیکورٹی کے معاملے  میں  استحکام  کا قیام  ہے اور    عبوری فائر بندی کی خلاف ورزی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائیگا

501129
یمنی طرفین کے اٹل مطالبات مسئلے کے حل میں  معاون  ثابت نہیں ہوں گے، شیخ احمد

اقوام  متحدہ    کے نمائندہ خصوصی برائے یمن   اسماعیل  ولید  شیخ  احمد   کا کہنا  ہے کہ  یمن    مذاکرات   میں  شرکت کرنے والے  طرفین     کے اپنے اپنے مطالبات  پر  اٹل رہنے کی صورت میں   رکاوٹیں دور نہیں کی جا سکیں گی۔

شیخ  احمد  نے     اپنے  تحریری   اعلامیہ میں     کہا ہے کہ کویت کے مذاکرات   کو   شروع ہوئے  6 ہفتے گزر چکے ہیں"طرفین  کے مطالبات     پر ُمصر  ہونے کی صورت میں    یہ سیاسی  اور   سیکورٹی    کے معاملات  کی راہ  میں  حائل  رکاوٹوں  کے جوں کے توں   رہنے کا موجب بنے گا۔ "

انہوں نے بتایا ہے کہ یمنی عوام  کا بنیادی  مطالبہ  سیکورٹی کے معاملے  میں  استحکام  کا قیام  ہے اور    عبوری فائر بندی کی خلاف ورزی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائیگا۔

شیخ احمد کا کہنا ہے کہ کل  برطانوی وزیر خارجہ فلپ   ہیمونڈ کے ساتھ ملاقات میں      ہیمونڈ  نے اقوام متحدہ  کی اس ضمن میں کوششوں  کو سراہنے کے ساتھ ساتھ یمنی  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  بحران کو حل کرتے ہوئے اپنی ملکی معیشت کو  زوال پذیری  سے نجات دلائیں۔



متعللقہ خبریں