تباہ شدہ طیارے میں دھماکے کا امکان پایا جاتا ہے: مصری حکام

گزشتہ ہفتے تباہی کا شکار ہونے والے مصری فضائی کمپنی کے مسافر طیارے کے بلیک باکس اور ملبے کی تلاش کا کام  گزشتہ روز بھی جاری  رہا جبکہ ماہرین نے طیارے میں دھماکے کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے

497941
تباہ شدہ طیارے میں دھماکے کا امکان پایا جاتا ہے: مصری حکام

تباہی کا شکار ہونے والے مصری فضائی کمپنی کے مسافر طیارے کے بلیک باکس اور ملبے کی تلاش کا کام  گزشتہ روز بھی جاری  رہا  ۔

نعشوں  کی باقیات کا تجزیہ کرنے والے مصری حکام نے بتایا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جہاز پر بظاہر دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث یہ طیارہ تباہ ہوا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ہفے ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گئی تھی اور بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گئی  جس پر عملے کے ارکان سمیت 66 افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاز پر دھماکہ ہوا تھا تاہم یہ واضح نہیں  ہوا ہے کہ  یہ کس چیز کا دھماکہ  تھا۔



متعللقہ خبریں