صدر روحانی امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا بند کریں : آیت اللہ جنتی

ایران میں  اس سال 26 فروری کے  انتخابات کے بعد    قدامت پسند لیڈرآیت اللہ احمد  جنتی  کی قیادت میں   منعقدہ ایک اجلاس میں  صدر حسن روحانی سے  مطالبہ کیا  گیا ہے کہ  وہ  امریکہ کو  اپنی من مانی کرنے   سے روکیں

497853
صدر روحانی امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا بند کریں : آیت اللہ جنتی

ایران میں  اس سال 26 فروری کے  انتخابات کے بعد    قدامت پسند لیڈرآیت اللہ احمد  جنتی  کی قیادت میں   منعقدہ ایک اجلاس میں  صدر حسن روحانی سے  مطالبہ کیا  گیا ہے کہ  وہ  امریکہ کو  اپنی من مانی کرنے   سے روکیں ۔

 ایران کی نیوز ایجنسی  تسنیم   کے مطابق ، ایرانی ماہرین  کی اس مجلس  نے  اجلاس  کے بعد ایک بیان میں  کہا کہ جوہری معاہدے کی روشنی میں امریکہ  نے  اپنے  وعدوں     کا پاس نہیں رکھا  جس کےلیے حکومت کو  امریکہ  کی سر زنش  کرنی چاہیئے۔

 بیان میں  اس کے علاوہ  حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ  صدر روحانی  ،ایران کی معاشرتی روایات کو تبدیل کرنے اور پاسداران  انقلاب کے اختیارات کم کرنے پر مبنی   ایک منصوبے کو ملتوی کریں  جو کہ امریکہ کی شہ پر  نافذ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی ماہرین کی یہ مجلس ملک کے مذہبی رہنما  کی تقرری میں  با اختیار ہے   جنہوں نے  حال ہی میں ایک  قدامت پسند  آیت اللہ احمد جنتی کو اپنا لیڈر منتخب کیا  تھا ۔

آیت اللہ جنتی  علی خامنہ آئی کے قریبی ساتھی مانے جاتے ہیں  جنہیں  صدر روحانی کی مغرب نواز پالیسیوں پر شدید اعتراض رہا ہے۔



متعللقہ خبریں