مجھے نیتین یاہو کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا اس لیے مستعفی ہو گیا ہوں: یالون

اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون  نے گزشتہ روز کہا کہ  میں نے  وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے کہ ان کے اقدام اور حالیہ پیش رفت کے بعد مجھےاُن  پر یقین نہیں رہا جس کی وجہ سے میں  حکومت اور پارلیمان کی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں

494989
مجھے نیتین یاہو کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا  اس لیے مستعفی ہو گیا ہوں: یالون

اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یالون نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر کوئی اعتماد نہیں رہا ہے۔

موشے یالون  نے گزشتہ روز کہا کہ  میں نے  وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے کہ ان کے اقدام اور حالیہ پیش رفت کے بعد مجھےاُن  پر یقین نہیں رہا جس کی وجہ سے میں  حکومت اور پارلیمان کی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں اور سیاسی زندگی میں ایک وقفہ لے رہا ہوں۔

 باور رہے کہ بنیامین نیتن یاہو نے اپنی مخلوط حکومت میں توسیع کرتے ہوئے انتہا پسند  لیڈر آویگادور لائبرمین کو اسرائیل کا وزیردفاع نامزد کیا ہے۔

ان کے اس فیصلے کے بعد موشے یالون کے لیے نیتن یاہو کی کابینہ میں مزید کام کرنا ممکن نہیں رہا تھا۔

 واضح رہے کہ  لائبرمین فلسطینیوں کے بارے میں سخت موقف کے حامل ہیں اور وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیاں برقرار رکھنے اور ان میں توسیع   کے بھی  حامی ہیں۔



متعللقہ خبریں