بد قسمت طیارے کا ملبہ مل گیا ہے: مصر

مصری فوج  کا کہنا ہے کہ اسے ایجپٹ ایئر کے گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے جس میں 66 افراد سوار تھے

494513
بد قسمت طیارے کا ملبہ مل گیا ہے: مصر

مصری فوج  کا کہنا ہے کہ اسے ایجپٹ ایئر کے گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

بتایا گیاہے کہ  یہ ملبہ بحیرہ روم کے ساحلی شہر اسکندریہ سے 290 کلومیٹر دور سمندر میں ملا ہے۔

 فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق،  مصری بحریہ کو  مسافروں کی بعض چیزیں بھی ملی ہیں۔

  طیارے  کے بلیک باکس کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہےکہ طیارے نے  اپنا رخ دو مرتبہ انتہائی  تیزی سے دوسری سمت کی جانب کر دیا تھا  جس کے بعد وہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

 واضح رہے کہ  ایجپٹ ایئر کی پیرس سے قاہرہ جانے والی پرواز پر عملے سمیت 66 افراد سوار تھے جو کہ گزشتہ روز سمندر برد ہو گیا  تھا ۔

اس دوران    ترکی نے  اس حادثے میں ہلاک  ہونے والوں   کے اہل  خانہ سے تعزیت جبکہ امریکہ اور دیگر ممالک  نے بھی اپنے گہرے دکھ اور  افسوس   کا اظہار کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں