ایجپٹ ایئر کا طیارہ پیرس سے قاہرہ واپسی پر لاپتہ

مصر کی قومی فضائی کمپنی Egypt Air  کے مطابق ،پیرس سے قاہرہ آنے والا  ایئر بس 320 قسم  کا  طیارہ بحیرہ روم پر مصری فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا ہے

493609
ایجپٹ ایئر کا طیارہ پیرس سے قاہرہ واپسی پر  لاپتہ

مصر کی قومی فضائی کمپنی Egypt Air  کے مطابق ،پیرس سے قاہرہ آنے والا  ایئر بس 320 قسم  کا  طیارہ بحیرہ روم پر مصری فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا ہے۔

 طیارے میں عملے کے 10 ارکان سمیت کُل 69 افرد سوار ہیں۔

اطلاع  ملی تھی  کہ  ایجپٹ ایئر   کی  پرواز نمبر 804 نے قاہرہ کے وقت کے مطابق 02:45 پر پیرس کےچارلس ڈیگال ایئرپورٹ سے پرواز کی مگر  آج  صبح سویرے مصر کی فضائی حدود میں دس میل اندر آنے کے بعد ریڈار کی اسکرین سے غائب ہوا۔

امدادی  ٹیمیں طیارے کی تلاش کے لیے کام کررہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، شہری ہوابازی کے مصری وزیر شريف فتحی نے اپنا سعودی عرب کا دورہ ختم کر دیا ہے اور وہ لاپتہ طیارے کے لیے قائم کیے گئے آپریشن روم میں شامل ہو گئے ہیں۔

مصری حکام کو لاپتہ طیارے کی جانب سے کوئی مدد کی کال بھی موصول نہیں ہوئی۔



متعللقہ خبریں