مصر میں شدید گرمی کے باعث قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ
مہم میں کہا گیا ہے کہ جیلوں کے ناقص نظام اور آکسیجن کی کمی سے قیدیوں کو دل کے دورے پڑتے ہیں
مصر میں فعالیت پسندوں نے درجہ حرارت میں اضافے کی بنا پر گزشتہ برسوں کی طرح کی اموات کا سد باب کرنے کی خاطر پانچ مختلف زبانوں میں "قیدیوں کو نجات دلائیں" کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے فعالیت پسندوں کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں بعض جیلوں کے کمروں میں ایک چھوٹی سے کھڑکی کے علاوہ کوئی دوسرا ہوا دار نظام موجود نہ ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آکسیجن کی کمی سے قیدیوں کو دل کے دورے پڑتے ہیں۔
اس اعلان کو عربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی، جرمنی اور طالوی زبان بھی نشر کیا گیا جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔
دریں اثناء وزارت ِ صحت نے ملک بھر میں 49 سینٹی گریڈ تک پہنچنے والے درجہ حرارت کے پیش نظر عوام کو خبر دار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس ملک میں گزشتہ دو برسوں میں شدید گرمی سے جیلوں میں اموات ہوئی تھیں۔
.
متعللقہ خبریں
فلسطین، جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 6 فلسطینی شہید
جنین ہسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں