صدر اسد کیساتھ سیاسی عمل کا آغاز ناممکن ہے، ریاض حجاب

شامی مخالفین کی مذاکراتی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ ریاض حجاب  نے کہا ہے کہ صدر اسد کیساتھ سیاسی عمل کا آغاز ناممکن ہے ۔

484753
صدر اسد کیساتھ سیاسی عمل کا آغاز ناممکن ہے، ریاض حجاب

 

 شامی مخالفین کی مذاکراتی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ ریاض حجاب  نے کہا ہے کہ صدر اسد کیساتھ سیاسی عمل کا آغاز ناممکن ہے ۔

  انھوں نے خانہ جنگی کے خاتمے کے موضوع پر جرمنی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جب تک صدر اسد شام میں موجود ہیں اسوقت تک نہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم  نہیں کیا جا سکتا   ہے اور نہ ہی ہمسایہ ممالک کیساتھ موجود مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ انھوں نے برلن میں جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شتائن مائیر ،فرانس کے وزیر خارجہ، اقوام متحدہ میں شام کے خصوصی نمائندے سٹیفن دی مستورا اور برطانیہ اور یورپی یونین کے نمائندوں کیساتھ  مذاکرات کیے ۔مذاکرات میں جنیوا میں  شام امن مذاکرات کو جاری رکھنے کی شرائط اور شام میں تشدد میں کمی اور انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا  ۔.جرمنی کے وزیر خارجہ نے حلب پربمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں شروع ہو کر میونخ میں جار ی مذاکرات کو جاری رکھنےکی ضرورت ہے بصورت دیگر خانہ جنگی کو روکنا نا ممکن ہو جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات مثبت رہے ہیں  لیکن  5 سال سے جاری خانہ جنگی کو  روکنا مشکل ہے  ۔ سیاسی مذاکرت کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے لیکن حلب میں  جاری بمباری اس کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔فرانس کے وزیر خارجہ آئ رولٹ نے بھی حلب کے واقعات کو سنگین المیہ قرار  دیتے ہوئے امریکہ اور روس سے شام میں جاری تشدد  کو روکنے کے لیے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ۔



متعللقہ خبریں