عرب لیگ : اسد انتظامیہ کی طرف سے شہریوں پر حملوں کی مذمت

حملے بین الاقوامی سمجھوتوں کے خلاف ہیں اور ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پورے شام میں حملوں کے فوری خاتمے کے لئے عملی فیصلے کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ احمد بن حیلو

484673
عرب لیگ : اسد انتظامیہ کی طرف سے شہریوں پر حملوں کی مذمت

عرب لیگ   نے شام  کے شہر حلب اور اس کے اطراف میں  اسد انتظامیہ کی طرف سے شہریوں   پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

قطر کی اپیل پر عرب لیگ نے موضوع سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

بحرین کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العارابی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرب لیگ کے نائب سیکرٹری جنرل احمد بن حیلو نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں حلب میں شامی انتظامیہ کی طرف سے جاری وحشت کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی سمجھوتوں کے خلاف ہیں اور ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پورے شام میں حملوں کے فوری خاتمے کے لئے عملی فیصلے کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

حیلو نے حملوں میں شامل فریقین کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں کاروائی کے موضوع پر بھی بین الاقوامی برادری سے  ضروری قدم اٹھانے کی پیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں