باشیکا پر حملہ کرنے والے داعش کے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

دہشت گردوں نے کل کورنیٹ ٹائپ اینٹی ٹینک اسلحے کے ساتھ عراق کے شمالی علاقے باشیکا کی گیدو بیس سے 4 سے 5 کلو میٹر مسافت پر سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کیا

474373
باشیکا پر حملہ کرنے والے داعش کے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

باشیکا پر حملہ کرنے والے داعش کے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق دہشت گردوں نے کل کورنیٹ ٹائپ اینٹی ٹینک اسلحے کے ساتھ عراق کے شمالی علاقے باشیکا کی گیدو بیس سے 4 سے 5 کلو میٹر مسافت پر سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

حملے میں ٹینک کے اوپر کے بلٹ پروف ری ایکٹیو بکتر بند سسٹم کی وجہ سے ٹینک اور اس کے اندر موجود عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم ری ایکٹیو بکتر بند سسٹم کے پھٹنے اور ہوا میں اڑنے کی وجہ سے پیری اسکوپ کو نقصان پہنچا ہے۔

حملے کے بعد اسی ٹینک نے اس علاقے میں کہ جہاں سے گولیاں آئی تھیں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر 8 گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں حملہ کرنے والے داعش کے 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عمارت میں اور اس کے اطراف میں موجود دہشت گردوں نے 7 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مدد سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فائرنگ کر کے 5 گاڑیوں اور 3 موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

علاقے میں داعش کے دیگر ٹھکانوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔



متعللقہ خبریں