اسرائیل گولان پیاڑی چوٹیوں پر مستقل قبضہ کرنے کی کوششوں میں ہے

اسرائیلی وزیر اعظم عوام کو اسرائیل کی سلامتی و تحفظ کا موقع فراہم کرنے والے واحد شخص ہونے کو بیان کرنے کی کوشش میں ہیں

473892
اسرائیل گولان پیاڑی چوٹیوں پر مستقل قبضہ کرنے کی کوششوں میں ہے

اسرائیل شامی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گولان پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ جمانے کا ہدف رکھتا ہے۔

فلسطینی تجزیہ کار و مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اپنے قیام کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے کل پہلی بار گولان پہاڑیوں پر کابینہ کا اجلاس منعقد کیے جانے کے پیچھے اسرائیل کا مذکورہ پہاڑیوں پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا ہدف کار فرما ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب رکن مسعود غنیم نے اناطولیہ ایجنسی کو اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ گولان علاقے میں کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کے ہدف میں ، شام کے معاملے میں جنیوا میں یکجا ہونے والے بین الاقوامی فریقین کو " سیاسی ماحول جیسا بھی ہو گولان چوٹیوں کو شام کے حوالے نہیں کیا جائیگا۔" پیغام دینا شامل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ" اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو ، عوام کو اسرائیل کی سلامتی و تحفظ کا موقع فراہم کرنے والے واحد شخص ہونے کو بیان کرنے کی کوشش میں ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کے سرکاری اداروں کی جانب سے گولان چوٹیوں کے اسرائیلی سر زمین کا ایک حصہ ہونے سے متعلق پہلی بار ایک اعلان جاری کرنا خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے۔"



متعللقہ خبریں