اسد کو ٹرانزٹ دور میں علامتی طور پر صدارتی کرسی پر برقرار رکھے جانے کی تجویز

مذاکراتی اعلی کمیٹی کے رکن عبداللہ بشار کا کہنا ہے کہ فائر بندی کا معاہدہ کافی عرصے قبل سے ٹوٹ چکا ہے، ملک میں انسانی المیہ میں مسلسل تنزلی آرہی ہے

472968
اسد کو  ٹرانزٹ دور میں  علامتی طور پر صدارتی کرسی پر برقرار رکھے جانے کی تجویز

شامی مخالفین کی جانب سے تشکیل کردہ مذاکرات اعلی کمیٹی ملک میں اسد کو سیاسی عبوری دور میں شامل نہ کیے جانے پر مصر ہیں۔

مخالفین نے جنیوا کے بلواسطہ مذاکرات میں اس معاملے پر پیش رفت حاصل نہ کیے جانے کی صورت میں مذاکرات کو جاری نہ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر شامی انتظامیہ نے سیاسی اور انسانی معاملات میں مصالحت کو مسترد کیا تو پھر بلواسطہ مذاکرات کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں۔

مذاکراتی اعلی کمیٹی کے رکن عبداللہ بشار کا کہنا ہے کہ فائر بندی کا معاہدہ کافی عرصے قبل سے ٹوٹ چکا ہے، ملک میں انسانی المیہ میں مسلسل تنزلی آرہی ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن دی مستورا کی جانب سے بروز ہفتہ اسد کے بارے میں ایک نئی تجویز پیش کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دی مستورا نے شامی صدر بشارالاسد کو ٹرانزٹ دور میں علامتی طور پر اقتدار پر رکھنے اور طاقتور اختیارات کے حامل ان کے معاونین کو مخالفین کی جانب سے منتخب کیے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔

تا ہم مذاکراتی اعلی کمیٹی اسد کے ٹرانزٹ دور میں حکومت میں رہنے کو رد کرتی چلی آرہی ہے۔

دریں اثناء 27 فروری کو نافذ کیے جانے والے فائر بندی کے اطلاق کے بعد اسوقت حلب میں گھمسان کی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

شامی انسانی حقوق کے نگران دفتر کے اعلان کے مطابق ملک کے دوسرے بڑے شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں 22 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں