ہم دہشت گردی سے متاثرہ وہ لوگ ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں:شمسی

شام کی حر فوج کے کمانڈر عیاد شمسی کا کہنا ہے کہ شامی دستوں نے حلب میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس سے علاقے کی صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے اور خدشہ ہےکہ 1 ملین افراد سرکاری دستوں کے رحم و کرم پر محصور ہو سکتے ہیں

471968
ہم دہشت گردی سے متاثرہ  وہ لوگ ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں:شمسی

شام کی حر فوج کے کمانڈر عیاد شمسی کا کہنا ہے کہ شامی دستوں نے حلب میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس سے علاقے کی صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے اور خدشہ ہےکہ 1 ملین افراد سرکاری دستوں کے رحم و کرم پر محصور ہو سکتے ہیں۔

شمسی نے اس بات کا اظہار جنیوا میں ہونے والے شامی مذاکرات کے دوران اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ایرانی فوجی جنوبی حلب میں داخل ہو رہے ہیں جہاں وہ سرکاری فوج کے ساتھ مل کر داعش اورPYD کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

شمسی نے بتایا کہ شامی انتظامیہ داعش کا سہارا لیتے ہوئے عوام کو داعش اور حکومت کے درمیان کسی ایک کا ساتھ دینے پر مجبور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شامی حکومت اور داعش دونوں کے ظلم سہہ رہے ہیں اور دہشت گردی کا شکار ہیں لہذا ہماری دنیا سے اپیل ہے کہ وہ داعش کے ساتھ جنگ میں ہمارے ہاتھوں کو مضبوط بنائے۔

شامی مخالف گروہوں میں شامل جیش الاسلام کے لیڈر محمد علوش کہا ہے کہ کیمیائی اسلحے کا استعمال ہم نے نہیں بلکہ شامی حکومت نے کیا ہے جس نے آبادیوں پر 13 بار کلورین بم پھینکے ہیں۔



متعللقہ خبریں