یمن جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 23 ہزار 747تک پہنچ گئی

یمن میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 23 ہزار 747تک پہنچ گئی ہے ۔

470799
یمن  جھڑپوں میں  زخمیوں کی تعداد 23 ہزار 747تک پہنچ گئی

یمن میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 23 ہزار 747تک پہنچ گئی ہے ۔

یمن کی سرکاری خبر ایجنسی صباء کیمطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر عوامی صحت اور نفوس ناصر محسن باؤم نے ستمبر 2014 سے لیکر ابتک یمن میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔ اس رپورٹ کیمطابق 3879 زخمیوں کا عرب ممالک میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے لیکن تقریباً 4 ہزار زخمیوں کوعلاج کی غرض سے دیگر ممالک بھیجنے کی ضرورت ہے ۔ ان میں سے 641 زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ اس رپورٹ کے بعد کابینہ نے جھڑپوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے امدادی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اقوام متحدہ میں یمن کے خصوصی نمائندے اسمائیل ولید شیخ احمد نے بتایا ہے کہ اجلاس میں یمن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے منقطع مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور ایک سال سے جاری جھڑپوں کو روکنے کے موضوع پر مطابقت ہوئی ہے اور 18 اپریل کو کویت میں مذاکرات دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں