غیر قانونی تعمیرات پر اسرائیل کے خلاف ایک مسودہ قرار داد کی تیاری

اس مسودے کو کونسل میں کس وقت پیش کیے جانے اور دیگر ارکان کے رد عمل کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا

467617
غیر قانونی تعمیرات پر اسرائیل کے خلاف ایک مسودہ قرار داد کی تیاری

اسرائیل کے زیر قبضہ سر زمین پر غیر قانونی تعمیرات کا سد باب کرنے کی خواہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک مسودہ قرار داد تیار کی ہے۔

تا حال حتمی شکل نہ دیے جانے والے اس مسودے میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں غیر قانونی رہائشی بستیوں کے قیام کے دو مملکتی حل کے متبادل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہونے پر زور دیتے ہوئے ان کاروائیوں کو فی الفور روکے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔

مذکورہ سر زمین پر اسرائیلی شہریوں کی جانب سے سر زد کردہ ہر طرح کی " دہشت گرد کاروائی" اور فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کیے جانے کا سد باب کرنے کا بھی مطالبہ کرنے والی مسودہ قرار داد میں تمام تر طرفین کو اعتدال پسندی سے کام لینے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

تا ہم اس مسودے کو کونسل میں کس وقت پیش کیے جانے اور دیگر ارکان کے رد عمل کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا۔

اسرائیل کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈینی ڈانون نے مذکورہ مسودہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حل کے لیے "مختصر راستہ" موجود نہ ہونے کو فلسطینیوں کو سمجھ لینا چاہیے۔



متعللقہ خبریں