وزیر اعظم نیتان یاہو کی جانب سے صدر محمود عباس کو مذاکرات کی پیش کش

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے ۔

464792
وزیر اعظم نیتان یاہو  کی جانب سے صدر محمود عباس کو مذاکرات کی پیش کش

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے ۔

انھوں نے ٹیلیویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر عباس نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔انھوں نے صدر عباس کو ملاقات کی پیش کش کی ۔ تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ صدر عباس جب چاہیں صدر نیتان یاہو ان سے ملاقات کر سکتے ہیں ۔

صدر عباس نے بھی گزشتہ ہفتے ٹیلیویژن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی میں فلسطین میں امن دیکھنا چاہتا ہوں ۔میں صدر نیتان یاہو کیطرف اب بھی امن کے قیام کے لیے ہاتھ بڑھا رہا ہوں کیونکہ میں امن کے قیام پر یقین رکھتا ہوں ۔صدر نیتان یاہو جب چاہیں میں ان کیساتھ ملاقات کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ صدر عباس نے کہاکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دوبارہ امن مذاکرات شروع ہونے سے تشدد کو روکا جا سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی حکومتوں کے مابین امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات 2014 میں منقطع ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں