عراق: دو خود کش بم حملے 11 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش بم حملوں میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے

464499
عراق: دو خود کش بم حملے 11 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش بم حملوں میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق پہلے حملے میں خود کش حملہ آور نے بغداد کے شمال مشرقی علاقے المشاہدے میں ہاشدی شابی کے عناصر کی موجودگی والے حصے میں اپنی گاڑی کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسرا خود کش بم حملہ بغداد کے شمال میں المثنی پُل کے قریب بین الاقوامی کولیشن اور حکومتی زیر کنٹرول علاقے میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں