حکومت دس اپریل سے فائربندی کے معاہدے کا احترام کرے گی: المخلافی

یمنی وزیر خارجہ عبدالمالک المخلافی نے کہا ہے کہ حکومت 10 اپریل سےفائر بندی کے معاہدےکی پابندی کرے گی

461800
حکومت دس اپریل سے فائربندی کے معاہدے کا احترام کرے گی: المخلافی

یمن میں حکومت 10 اپریل سےفائر بندی کے معاہدےکی پابندی کرے گی ۔

اس بات کا اعلان ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی SABA نے کیاہے جس کے مطابق ، سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن میں متعین امریکی سفیر میتھیو ٹولر اور یمنی وزیر خارجہ عبدالمالک المخلافی کے درمیان ملاقات میں واضح کیا گیا کہ حکومت یمن کو دس اپریل سے شروع ہونے والے فائر بندی کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے۔

جسکے جواب میں یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت اس فائر بندی کے معاہدےکی پابندی پر عمل درآمد کو ممکن بنائے گی اور ہماری خواہش ہے کہ 18 اپریل کو کویت میں شروع ہونے والے یمن مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں ۔



متعللقہ خبریں